29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خواتین کو ہراساں کرنے کے مقدمات وفاقی محتسب کو بجھوانے کی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاق محتسب نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے متعلق مقدمات فوری طور پرمحتسب کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سد باب کے لئے وفاقی محتسب نے اسلام آباد، گلگت بلتستان ، بلوچستان ، سندھ ، پنجاب اور پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرا ر کے نام مراسلہ لکھا ہے ۔ جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے پاس زیر التوا مقدمات حتسب کو فوری طور بھیج دئیے جائیں۔مراسلے میں خواتین کو کام کے دوران ہراساں کئے جانے کے خلاف ایکٹ2010کاحوالہ دیا گیا ہے ۔