تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عدالت قانون ہاتھ میں لینے والوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی، جسٹس اعجاز

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالتیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتیں۔چیف جسٹس نے یہ ریمارکس پی سی ایس افسروں کے خلاف درج مقدمات خارج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے پی سی ایس افسروں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ پی سی ایس افسروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے قانون کے دائرہ میں رہ کر پر امن احتجاج کیا لیکن پنجاب حکومت نے درخواست گزاروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرلئے جو بنیادی حقوق کے منافی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.