تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچیمیں دودھ 60روپے فی لٹر کرنے کے احکامات جاری

جنگ نیوز -
کراچی…ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمن نے شہر میں کھلا دودھ60 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ دودھ فروشوں نے اس کو مسترد کردیا ہے۔ایڈمنسٹریٹرکراچی فضل الرحمن اورڈیری فارمرزہول سیلرز اور رٹیلرز کے نمائندوں کے اجلاس میں دودھ فروشوں نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے بتایاکہ چارے، بھینسوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کھلے دودھ کی قیمت80روپے لیٹرہونا چاہیے مقررہ سرکاری نرخ دودھ فروخت کرنا ان کیلئے ممکن نہیں ۔اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اعلان کیا کہ شہری حکومت کی جانب سے دودھ کے مقررہ نرخ60 روپے لٹرہیں ،جودکاندار اس سے زائد نرخ پردودھ فروخت کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.