29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی : بھتہ مافیا کیخلاف کارروائی،پولیس چوکیاں بنانے کا کام شروع
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے اولڈ سٹی ایریاکی مارکیٹوں کے اطراف بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں پولیس چوکیاں بنانے کاکام شروع کردیاگیاہے، تاہم نفری کی کمی کے باعث یہ چوکیاں خالی پڑی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں متعلقہ علاقوں میں پولیس چوکیاں بنانے کا اعلان کیاتھا۔جس کے بعد کچھ علاقوں میں چوکیاں بن گئی ہیں،کئی علاقوں میں چوکیاں بنانے کیلئے تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ بعض پرانی چوکیوں پر بھی رنگ وروغن کر دیا گیاہے۔جیو نیوز کی ٹیم نے چوکیوں کے قیام کے بعد متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تو چند مارکیٹوں میں چوکیاں تو نظر آئی مگر ان میں پولیس اہلکار نہیں تھے،پولیس حکام نے خالی چوکیوں کا ذمہ دار پولیس نفری کی کمی کو ٹھہرایا۔