تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، آپریشن رُک گئے

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورسمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے، جس کی وجہ سے بڑے اسپتالوں میں معمول کے آپریشن رک گئے ہیں۔ ادھر دیہی مراکزصحت سے بلائے گئے ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں کام کرنے سے معذرت کر لی،جبکہ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے سینئر ڈاکٹروں سے ملاقات کی ہے ۔تنخواہوں میں اضافے کے لئے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال آج 35ویں روز بھی جاری ہے،ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ذوالفقار کھوسہ کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے کا اعلان نہیں کیا جاتا وہ کام پر نہیں جائیں گے،ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کی خالی نشستوں پر نئے ڈاکٹروں کی بھرتی جاری ہے۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے ایمرجنسی سے کسی بھی مریض کو واپس نہیں بھیجا جا رہا،البتہ معمول کے آپریشن بند کردیئے گئے ہیں۔لاہورکے مختلف ٹیچنگ اسپتالوں میں کام کرنے والے سینئر ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ اگر چوبیس گھنٹوں میں ینگ ڈاکٹروں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ بھی کام بند کر دیں گے۔وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے سینئر ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خاتمے کیلئے مذاکرات کیے،رانا ثنا اللہ نے امید ظاہر کی کہ ایک دو روز میں تمام معاملات طے پا جائیں گے۔دوسری جانب ہڑتالی ڈاکٹروں کو ہاسٹلز خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے ہوسٹل میں ڈاکٹر سے پولیس کی مبینہ بدسلوکی کے واقعے پر ڈاکٹروں نے احتجاج بھی کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.