تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حج کرپشن کیس، راجاآفتاب الاسلام کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں گرفتاروزارت مذہبی امور کے سابق جوائنٹ سیکرٹری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد انور خان کاسی نے حج کرپشن اسکینڈل میں گرفتار وزارت مذہبی امور کے سابق جوائنٹ سیکرٹری راجاآفتاب الاسلام کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، وکیل صفائی ذوالفقار عباس نقوی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حج کرپشن کی درج کی گئی ایف آئی آر میں راجاآفتاب الاسلام کا نام شامل نہیں اور اب تک ہونے والی ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق راجاآفتاب کے بینک اکاونٹس میں بھی رقم جمع کرانے کے ثبوت نہیں ملے، انہیں محض مفروضوں کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.