تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مولانا فضل الرحمن پر قاتلانہ حملوں کے خلاف پشاور میں مظاہرہ

جنگ نیوز -
پشاور…جمعیت طلبا اسلام چترال کے کارکنوں نے مولانا فضل الرحمن پرقاتلانہ حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ پشاور پریس کلب کے سامنے کیا گیا، مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پرخودکش حملوں اورحکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پرمقررین نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن سمیت تمام شہریوں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر حکومت مستعفی ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرحملوں میں ملوث عناصرکو بے نقاب نہ کیا گیا تو جے یوآئی اورجے ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پرآنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.