تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لوئر دیر:خودکش دھماکے میں 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

جنگ نیوز -
لوئر دیر…لوئر دیر کی تحصیل جندول منڈا میں بس اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد آٹھ ہوگئی، متعدد افراد زخمی ہیں۔ڈی پی اولوئر دیر سلیم مروت کے مطابق حملہ آور پیدل تھا جس نے خود کوجنرل بس اسٹینڈ کے قریب پارکنگ میں دھماکے سے اڑالیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ حملے میں قبائلی سردار ملک صوفی محمد اکبر کو نشانہ بنایاگیا۔ اور دھماکے میں قبائلی سردار صوفی محمد اور ان کے بیٹے سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 2 افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو تیمر گرہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.