تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

متحدہ کے وفد کی شہید بھٹو کی برسی میں شرکت،مزار پر فاتحہ خوانی

جنگ نیوز -
لاڑکانہ…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی کی سر براہی میں وفد نے پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 32ویں برسی کے مو قع پر گڑھی خدا بخش کے اجتماع میں شرکت کی ۔ وفد کے ارکان نے گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹواور بے نظیر بھٹو شہیدکے مزار پر حاضری دی،قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں حق پرست صوبائی وزیر نثار پہنور ، وزیراعلیٰ سندھ کے حق پرست اسپیشل اسسٹنٹ غلام حیدر راہو ، سینیٹر محمد علی بروہی ،رکن سندھ اسمبلی ہرگن داس، ایم کیوایم سوشل فورم کے اراکین اور ایم کیوایم لاڑکانہ کے زونل انچارج عبید اللہ بلیدی ،سکھرکے زونل انچارج قطب الدین اور شکار پور کے ذمہ داران و کارکنان موجود تھے۔ بعدازاں وفد نے مرتضی بھٹو اور شاہنوار بھٹو کی مزار پر بھی حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.