29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھتہ خوری اور پرچی مافیا کیخلاف ہڑتال پر کراچی کے تاجر منقسم
جنگ نیوز -
کراچی…کے سی سی آئی نے شہر میں بھتہ خوری اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف کل ہونے والی ہڑتال12 اپریل تک موخر کرتے ہوئے حکومت کو10 نکاتی ایجنڈادیا ہے جبکہ آل کراچی تاجر اتحاد نے5 اپریل کو ہڑتا ل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایوان صنعت و تجارت کراچی کے سابق صدر سراج قاسم تیلی نے تاجروں کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے حوالے سے حکومت کو دیے جانے و الے ایجنڈے میں سب سے اہم سندھ پولیس کو موبائل فون لوکیٹر کی فراہمی ہے اس کے علاوہ غیر قانونی سم کا اجرا بھی بند کیا جانا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کے فروغ کے لیے شہر کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے چیمبر کے تاجروں سے ملاقات کریں۔ دوسری جانب آل کراچی تاجر اتحاد نے5 اپریل کو ہڑتا ل کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ایسوسی ایشن کے چیئرمین عتیق میر کے مطابق کل شہر کے تقریبا300 تجارتی مراکز امن و امان کی خراب صورتحال اور بھتہ خوری کے خلاف بند رہیں گے۔