تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

متحدہ نے آل کراچی تاجر اتحاد کی ہڑتال کی حمایت کردی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آل کراچی تاجر اتحاد کی کل کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے، یہاں تاجروں سے بھتہ لینے والے دہشت گرد عناصر کی وجہ سے شہر بھر میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں، اس لیے ایم کیو ایم نے تاجروں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے کل کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے تاجروں کو ایم کیو ایم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.