29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک جاپان تعلقات تاریخی حیثیت کے حامل ہیں،وزیر اعظم گیلانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے اورتجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے حکومتی سطح پر پارلیمانی وفود کے باہمی دوروں سے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں جاپان کے سفیر mr.Chihiro Atsumi نے الوداعی ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت حالیہ ہولناک زلزلے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر جاپانی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پرجاپانی سفیر کاکہنا تھا کہ پاکستان جاپان کا دیرینہ اورمخلص دوست ہے انہوں نے کہاکہ آئندہ سال کو پاک جاپان تعلقات کے60سالہ سفارتی تعلق کے سال کے طور پر منانے سے مستقبل میں باہمی روابط کو وسعت ملے گی۔