تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور میں لانگ روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے میں اضافے کا اعلان

جنگ نیوز -
پشاور…پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پشاور میں لانگ روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ پشاور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضا فہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے لانگ روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے دس فیصد بڑھا دیئے گئے ہیں۔ ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ پشاور سے کراچی کا کرایہ12سو سے بڑھا کر 12 سو 40 ، پشاور سے کوئٹہ کا کرایہ 16 سو سے 16 سو 40 اور لاہورکا کرایہ 600 سے بڑھا کر630 کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکو مت تیل کی قیمت کم کردے تو کرایوں میں بھی کمی کی جائے گی ۔دریں اثناء کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کریگا۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ، ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے سے ٹرانسپورٹرز کو ڈیزل پر ساڑھے سترہ روپے فی لیٹر اپنی جیب سے ادا کرنے پڑرہے ہیں اور ایسی صورتحال میں کراچی سمیت اندرون سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے میں2 سے5 روپے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں آج کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے اہم اجلاس طلب کیا ہے، مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ٹرانسپورٹرز ہڑتال کا اعلان کرسکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.