29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نئی دلی:پولیس اہلکار کی بی جے پی کے دفتر میں فائرنگ
جنگ نیوز -
نئی دلی …نئی دلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پولیس اہل کار نے گھس کر فائرنگ کردی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس اہل کار نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی دفتر میں داخل ہوا اور ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس اہل کار نے بیس راونڈ فائر کیے تاہم چونکہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس دوران دفتر میں موجود دیگر پولیس اہل کاروں نے فائرنگ کرنے والے پولیس اہل کار پر قابو پا کر اسے غیر مسلح کردیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کرنے والا پولیس اہل کار بظاہر ذہنی پریشانی میں مبتلا لگتا تھا۔