29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دوبارہ امریکی صدارتی انتخاب لڑونگا ، باراک اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی صدر باراک اوباما نے پیر کو تصدیق کر دی ہے کہ وہ دوبارہ امریکی صدر کا انتخاب لڑیں گے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی عوام انہیں دو ہزار بارہ کے بعد بھی مزید چار سال کیلئے خدمت کا موقع دیں گے ۔امریکی صدر نے یہ بات واشنگٹن میں اپنے حمائتیوں کو بھیجے گئے ای میل پیغام میں کہی ، باراک اوباما کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ انہیں دوبارہ صدر منتخب کرنے کیلئے آج ہی سے مہم کا آغاز کر دیاجائے ،انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس وقت بہت سارے معاملات حل طلب ہیں ، جس میں مشرق وسطیٰ کی بحرانی صورت حال، لیبیا میں جنگ اور دیگر اہم ایشو شامل ہیں ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ دوسری مدت کیلئے صدارتی انتخابی مہم کا آغاز مہنگے ٹی وی کمرشلز کے بجائے ویڈیو کانفرنس ، سیمینارز اور عوامی جلسوں سے کریں گے۔ صدر اوباما نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں سیاسی مقاصد کیلئے بے جا پیسے کے استعمال کی روایت اب ختم ہونی چاہیے، امریکا میں حالیہ دو سال کے دوران بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے ، جس سے صدر اوباما کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔