29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یمن : طیز میں صدر مخالفین پر فائرنگ ،15 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی
جنگ نیوز -
صنعا…یمن کے شہر طیز میں صدر کے مخالفین پر پولیس کی فائرنگ سے15 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔حدیدہ شہر میں بھی پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے 400مظاہرین زخمی ہوئے، طیز شہر میں صدر مخالف مظاہرے میں شریک افراد کو منتشر کرنیکیلئے پولیس نے فائرنگ کی جس سے15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،Hudaida شہرمیں صدارتی محل کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ اور فائرنگ کی،جس سے 400سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے۔