29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سینئرز کو آرام کرنا ہوگا،عملدرآمد کا آغاز دورہ ویسٹ انڈیز سے ہو، آفریدی
جنگ نیوز -
کراچی… کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ سینئرز کو آرام کرنا چاہیے،ان کا کہنا ہے کہ اس پر عملدرآمد14 اپریل سے شروع ہو نے والے دورہ ویسٹ انڈیز سے ہو نا چاہیے،کوچ وقار یونس وکٹ کیپر کامران اکمل کی شمولیت کو ایک مشکل سوال کہتے ہیں ۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہو ئے ایک بار پھر سینئرز کو آرام کر نے کا مشورہ دیا ہے،لیکن ساتھ ہی انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے آگے ہتھیار ڈالتے ہو ئے کہا فیصلہ تو محسن خان اور ان کے ساتھیوں ہی کو کر نا ہے۔لیکن کپتان نے ان سینئرز کا نام نہیں بتا یا ،جنہیں دورہ ویسٹ انڈیز پر جا نے کے بجائے آرام کو ترجیح دینا چاہیے۔ ادھر لاہو ر میں کو چ وقار یونس وکٹ کیپر کامران اکمل کی شمولیت کو ایک مشکل سوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی نوجوان وکٹ کیپر ہو تو زیادہ بہتر ہوگا۔