29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وقار یونس نے ٹیم میں مصباح، یونس او رکامران کی شمولیت کا سوال گوال کردیا
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس بھی ٹیم میں نئے خون کی شمولیت کے حق میں ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے ،وکٹ کیپربھی تلاش کرنا ہوگا،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ وقاریونس نے کہا کہ ،پاکستان ٹیم میں تبدیلیاں ضرور ہونی چاہیے، لیکن2003 کی طرح تمام لوگوں کو تبدیل کرنا ٹھیک نہیں ہوگا، جبکہ ٹیم کو حقیقتاً ،نئے وکٹ کیپر کی بھی ضرورت ہے ،بھارت کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ، ورلڈ کپ کی ٹرافی اصلی ہو یا نقلی حقیقت تو یہ ہے کہ بھارت ورلڈ چیمپین ہے، سیمی فائنل پر کوچ نے کہا کہ260 کا اسکور اتنا بڑا نہیں تھا ،پاکستان ٹیم میچ جیت سکتی تھی ،انہوں نے مزید کہا کہ ، ریفرل سسٹم کے نتیجے کو کھلے دل سے تسلیم کرلینا چاہیے ،چھوٹی چھوٹی باتوں کو ایشو بنانا ٹھیک نہیں۔