29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سونم کپور کی علالت؛ فلمسازوں کو 3دن میں3کروڑ کا نقصان
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور کو بالی ووڈ میں قدم رکھے کچھ زیادہ عرصہ نہیں گزرا تاہم ان کی نازک مزاجی نے بڑے بڑے فلمسازوں کے پسینے چھڑوادیے ہیں۔حال ہی میں اپنی فلم "تھینک یو"کی پروموشن میں مصروف سونم شدید بخار اور تھکاوٹ کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئی ہیں جبکہ دوسری جانب یہی وجہ فلم" موسم"کے فلمسازوں کے لیے3کروڑ کے نقصان کا باعث بن گئی ہے۔ہدایتکار پنکج کپور کی اس فلم کی شوٹنگ سے علالت کے باعث 3دنوں سے غائب سونم نے فلمسازوں کو 3کروڑ نقصان کی چٹھی تھما دی ہے کیونکہ صرف تین دن کے لیے لگائے گئے خاص سیٹ کو جہاں علیحدہ کروانے کے لیے ڈیڑھ کروڑ بھرنے پڑے وہیں اب اُسے دوبارہ لگوانے کے لیے بھی ڈیڑھ کروڑ لاگت آئے گی۔