تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پانچ کانوں والی روسی بلی

جنگ نیوز -
ماسکو …روس میں ایک پانچ کا نوں والی بلی کو دنیا کی سب سے زیادہ کا ن والی بلی کے عالمی ا عزاز سے نوازا گیا ہے ۔ Luntya نا می اس بلی کے دو عام کا نوں کے ساتھ تین اضافی کان بھی ہیں جن میں سے دو کانوں کو 180ڈگری کے زاویے پر با آسانی موڑا جا سکتا ہے۔تین اضافی کان ہو نے کے با وجود Luntya کی ظاہری شکل عام بلیوں کی طرح ہے جو چاق و چوبند اور تواناہے۔ Luntya کے دو سے زائد کان کسی قسم کا معجزہ نہیں بلکہ جینیاتی ردوبدل کا نتیجہ ہے جس کا نام دنیا کی سب سے زیادہ کا ن والی بلی کے اعزاز کے ساتھ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیاگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.