تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ میں مردم و خانہ شماری کے پہلے مرحلے کا کل سے آغاز

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ میں مردم و خانہ شماری کے پہلے مرحلے میں کل پانچ اپریل سے خانہ شماری کا آغاز کیا جارہا ہے صوبے میں گھروں، عمارتوں اور غیررہائشی یونٹس سمیت تمام اسٹرکچرز کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔سندھ میں پہلے مرحلے میں بائیس ہزار سے زائد عملہ خانہ شماری حصہ لے گا۔اس سلسلے میں کل سے سندھ کے تمام ضلعی افسران کے ماتحت یہ عمل شروع کیا جارہا ہے جس کی نگرانی محکمہ شماریات کررہا ہے۔دوسرے مرحلے میں تقریبا 45 ہزار سرکاری ملازمین مردم شماری میں حصہ لیں گے۔محکمہ شماریات کے حکام نے بتایا کہ سندھ میں مردم شماری کا دوسرا مرحلہ ستمبر تک شروع ہونے کا امکان ہے جس میں آبادی کا شمار کیا جائے گا۔ خانہ و مردم شماری میں کشتیوں، ماہی گیروں، جزیروں اور تمام جگہوں کو شمار کیا جائے گا ۔مہاجرین جوکیمپوں میں مقیم ہیں ان کا شمار نہیں کیا جائے گا لیکن جو آبادیوں میں قانونی یا غیر قانونی طور پر مقیم ہیں انکا شمار کیٹیگری بناکر علیحدہ کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.