تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قائمہ کمیٹی کی جی ایچ کیو کی اراضی کے بقایا جات وصول کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ پاک فوج سے نئے جی ایچ کیو کے لیے الاٹ کی گئی اراضی کے199 ملین روپے کے بقایا جات وصول کیے جائیں۔ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کا اجلاس چیئرمین راجہ محمد اسد خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے حکام کوہدایت کی گئی کہ پاک فوج کو اسلام آباد میں نئے جی ایچ کیو کی تعمیر کے لیے الاٹ کی گئی اراضی کے199ملین روپے بقایاجات وصول کیے جائیں۔اجلاس میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ان27ہوٹلز اورریسٹورنٹس کی فہرست پیش کی جنہیں نیشنل پارک،سید پور گاؤں اور دیگر تفریحی مقامات پر پلاٹ الاٹ کیے گئے، تاہم پلاٹ مالکان کے نام ایک بار پھر نہیں بتائے گئے جس پر قائمہ کمیٹی نے کہا کہ ایک ہفتے میں ناموں کی فہرست پیش کی جائے ورنہ سی ڈی ای حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.