29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان تابکاری سے آلودہ پانی سمندرمیں ڈمپ کرے گا
جنگ نیوز -
ویانا. .. . . .. جاپانی انجینئرز فیوکوشیما ڈائچی نیوکلیئرپلانٹ کے تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندرمیںDump کرے گا۔ جاپان کے نیوکلیئراور سیفٹی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل نے ویانا میں پریس کانفرنس میں بتایاکہ جاپانی حکومت فیوکوشیما ایٹمی پاورپلانٹ کے تابکاری سے انتہائی آلودہ پانی کوسمندرمیں بہنے سے روکنے کے اقدامات کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گیارہ ہزارپانچ سو ٹن کم آلودہ پانی سمندر میں ڈمپ کیا جائے گا۔زلزلے سے متاثرہ اس جوہری بجلی گھر کے کنکریٹ ٹینک میں ممکنہ شگاف کی وجہ سے جوہری تابکار اثرات والا پانی رِس کر سمندری پانی میں شامل ہو رہا ہے۔ جاپانی حکام پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سمندری پانی میں تابکاری عام حالات کی نسبت 10 ہزار گنا سے بھی زائد ہو چکی ہے۔