29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . . .وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے امریکی پادری کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اس کے خلاف افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر حملے کی مذمت کی ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوباما انتظامیہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی مذمت کرتی ہے،یہ انتہائی نامناسب اور امریکی اقدار کے منافی ہے لیکن اس واقعے کو افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر حملے اور لوگوں کے قتل کا جواز نہیں بنایا جانا چاہیے۔امریکی پادری کے خلاف کسی کارروائی یا رابطے کے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ امریکی اقدار کے خلاف طرز عمل کا مظاہرہ کرنے والے کسی شخص کو اہمیت نہیں دینا چاہتی۔