29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈی جی خان:مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق،2 اہلکار زخمی
جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان. . . .. .. . .. . ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ بائی پاس کے قریب تھانہ کالا کے ایس ایچ او دو پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اپنی گاڑی میں ڈیرہ غازی خان آرہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او صفدر بزدار موقع پر ہی جاں بحق اور گاڑی میں سوار دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو ریسکیو ٹیموں نے ڈی ایچ کیو منتقل کرد یاگیا۔