تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مہمند ایجنسی ،شدت پسندوں کے ہاتھوں اسکول ،صحت مرکز تباہ

جنگ نیوز -
پشاور…مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں نے دو گورنمنٹ اسکولوں اور ایک بنیادی صحت کے مرکز کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ رات شدت پسندوں نے تحصیل حلیم زئی کے علاقہ شاہ بیگ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول، بنیادی مرکز صحت کی عمارت اور مومن آباد میں بھی گورنمنٹ پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔دھماکے سے تینوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی اور سخت چیکنگ شروع کردی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.