29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برطانوی وزیر اعظم اسلام آباد پہنچ گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آج ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے۔برطانوی وزیراعظم اپنے دورے میں صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کریں گے۔ڈیوڈ کیمرون کے اعلیٰ سطح کے وفد میں برطانوی سیکریٹ انٹیلے جنس سروس ایم آئی سکس کے سربراہ جان سیورزاوربرطانوی فوج کے سربراہ چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف ڈیوڈ رچرڈ بھی شامل ہیں۔برطانوی وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ اسلام آبادہے جس میں وہ پاک برطانیہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز پرزوردیں گے۔اسلام آباد میں یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب میں ڈیوڈ کیمرون ماضی کی غلط فہمیوں کوبھلا کردونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کومستقبل کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کریں گے۔برطانوی وزیراعظم نے گزشتہ برس بھارت کے دورے میں کہا تھا کہ پاکستان میں بعض عناصر ’دہشت گردی کی برآمد‘ میں اب بھی ملوث ہیں۔اس بیان سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیداہوگئی تھی۔