29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آسٹریلوی ٹیم مائیکل کلارک کی قیادت میں بنگلادیش پہنچ گئی
جنگ نیوز -
ڈھاکا…کرکٹ ورلڈ کپ کے دفاع میں ناکامی کے بعد آسٹریلوی ٹیم نئے کپتان مائیکل کلارک کی قیادت میں ڈھاکا پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد رکی پونٹنگ کی جگہ مائیکل کلارک کوآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت کا چیلنج سونپا گیا ہے، اور دورہ بنگلا دیش ان کا پہلا امتحان ہوگا، مائیکل کلارک آسٹریلوی ٹیم کو لے کر ڈھاکا پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے، رکی پونٹنگ بھی ڈھاکا پہنچنے والی ٹیم میں شامل ہیں، کلارک کا کہنا ہے کہ وہ پونٹنگ سمیت تمام سینئر کھلاڑیوں کے تعاون سے ٹیم کو دوبارہ فتوحات کی راہ پر لانا چاہتے ہیں، بنگلا دیش اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے نو اپریل کو کھیلا جائے گا،دوسرا میچ گیارہ اور تیسرا تیرہ اپریل کو ہو گا۔