29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھتہ خوری، کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے ہڑتال،مارکیٹیں بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں بھتہ مافیا اور لوٹ مار کے خلاف تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد تمام مارکیٹیں بند ہیں ۔شہر میں تاجر برادری کی بھتہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سے لوٹ مار کے برتے ہوئے واقعات کے بعد آج مکمل ہرتال کا اعلان کیا گیا ،اعلان کے بعد مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ متحدہ قومی موومنٹ نے بھی ہڑتال کی حمایت کے اعلان کے بعد شہر میں تمام چھوٹی بری مارکیٹیں مکمل طور بند ہیں جبکہ صبح کے اوقات میں کھلنے والے چائے کے ہوٹل اور پان کے کیبن کے ساتھ ساتھ اکثرعلاقوں میں پیٹرول پمپ اورسی این جی اسٹیشن بھی بند ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہر میں پبلک ٹرنسپورٹ کی کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے ۔