تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے صرف9فٹ بلند رہ گئی

جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 9 فٹ بلند رہ گئی۔تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1387فٹ ہوگئی جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1096.50فٹ ہوگئی۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 9 فٹ بلند رہ گئی جس کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1387 فٹ رہ گئی۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد27ہزار600اور اخراج43ہزار کیوسک ریکارڈ کیاگیا جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد37ہزار14اوراخراج35ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم قابل استعمال پانی کاذخیرہ ایک لاکھ 12ہزار ایکڑ فٹ اورمنگلا ڈیم میں قابلاستعمال پانی کا ذخیرہ 6لاکھ6ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں مجموعی طورپر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ7لاکھ18ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.