29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:قلعہ گجر سنگھ میں پولیس وین نے 6 سالہ بچی کو کچل دیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں پولیس کی گاڑی نے اسکول جانے و الی 6 سالہ بچی کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ بچی کی موت پر اس کی ماں حواس کھو بیٹھی۔قلعہ گجر سنگھ کوارٹروں کے رہایشی اور تھانہ سول لائنز کے سویپر وسیم کی 6 سالہ بچی کنزہ اپنے بھائی کے ہمراہ اسکول جا رہی تھی کہ پولیس لائنز سے نکلنے والی تیز رفتار پولیس وین نے اسے کچل دیا۔ گاڑی کا ڈرائیور کانسٹیبل ریاض دیگر افراد کے ہمراہ بچی کو میو اسپتال لے کر پہنچا لیکن وہ دم توڑ چکی تھی۔ واقعہ کے بعد بچی کے ورثا لاش کو پوسٹ مارٹم کے بغیر گھر لے گئے۔