29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج ہونے والے قومی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیف سلیکٹر محسن حسن کریں گے، سلیکٹرز دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے22 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کریں گے جو حتمی منظوری کے لیے چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کو بھجوائی جائے گی، ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کھیلنے والے پندرہ میں سے بیشتر کھلاڑی دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے تیاری کی گئی فہرست میں شامل ہیں، فاسٹ بولر شعیب اختر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں جبکہ احمد شہزاد اور آل راؤنڈر عبدلارزاق کو ناقص کارکردگی پر ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس بھی شرکت کریں گے اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر اپنے ریمارکس دیں گے۔