تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کوئٹہ،گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گاڑی کی ٹکرسے نوجوان ہلاک ہوگیاجبکہ بروری پولیس نے چوری ڈکیتی میں ملوث گروہ کے تین افرادکوحراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں تیزرفتارگاڑی کی ٹکر سے عبدالرحیم شدیدزخمی ہوگیااسکوطبی امدادکی فراہمی کیلئے سول ہسپتال پہنچایاجارہاتھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجبکہ بروری روڈپرمشکوک گاڑی قبضے میں لے کرتین ملزمان کوگرفتارکرکے انکے قبضے سے اسلحہ اورنان رجسٹرڈگاڑیاں قبضے میں لے لی۔جبکہ شاو کشاہ روڈمیں پانی کی ٹینکی میں گرکراورایوب اسٹیڈیم میں معمولی تکرار پرلڑائی جھگڑے سے دوافرادزخمی ہوگئے۔ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے سوئی گیس کی پائپ لائن کیساتھ دھماکہ خیزموادنصب کررکھا تھا جس کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.