تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ابھیشیک کی فلاپ فلموں کی ہیٹ ٹرک، گیم بھی بری طرح پٹ گئی

جنگ نیوز -
ممبئی … ابھیشک بچن کی گیم توہوگئی بری طرح ناکام لیکن ، جونیئر بچن اب بھی خود کو سپراسٹار قرار دے رہے ہیں۔جونیئر بچن کی نئی فلم،گیم یکم اپریل کو ریلیز ہوئی اور ویک اینڈ پر صرف دوکروڑ اسی لاکھ ہی سمیٹ سکی،ہر نئی مووی کی ریلیز سے پہلے ابھیشک کے ڈھیروں دعوے سامنے آتے ہیں، مگر نتیجہ صفر، گیم تو فلاپ ہوگئی لیکن اب بھی چھوٹے بچن جی کہتے ہیں کہ وہ لگاتار پانچ سو ہٹ موویز دے سکتے ہیں، اب ایک کے بعد دوسری فلم نہ چلے تو ان کا کیا قصور،لیکن انہیں کون بتائے کہ راون، کھیلیں ہم جی جان سے کے بعد اب گیم نے ان کی ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.