29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
روسی خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ
جنگ نیوز -
بیکانور…پہلی انسانی خلائی پرواز کی یاد منانے کے لیے روس کا خلائی جہاز2 روسی اور ایک امریکی خلاباز کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہو گیا۔ قازقستان کے شہر بیکانور میں واقع خلائی مرکز سے پرواز کرنیوالے خلائی جہاز میں 2 روسی اور ایک امریکی خلا باز سوارہے،اس مہم کو معروف روسی خلا باز یوری گیگارین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جنھیں خلا میں جانیوالے پہلے شخص کا اعزاز حاصل ہے۔ یوری گیگارین12 اپریل1961 کو خلا میں گئے تھے۔