29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ناشتے میں اناج کے استعمال سے کولسٹرول قابو رہتا ہے،برطانوی ماہرین
جنگ نیوز -
لندن … توانائی اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ نہ صرف پورا دن چاق و چوبند رکھتاہے بلکہ جدید تحقیق کے مطابق صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔دن کے آغاز پر ایسا ناشتہ جو کیلشیم، فائبر، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہو، صحتمند زندگی کا راز ہے۔برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق ایسی بھرپور خوراک سے نہ صرف پورے دن کام کاج کیلئے توانائی ملتی ہے بلکہ کولسٹرول بھی قابومیں رہتا ہے۔ ناشتے میں قدرتی غذائیت سے بھرپور اناج جیسے دلیہ اور اس کے ساتھ دودھ استعمال کرنابھی صحت کیلئے بے حد مفید ہے۔