29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آرنلڈ شیوارزنیگر، اب بنیں گے سپر ہیرو”گورنیٹر“
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …ہالی ووڈ میں تہلکہ مچادینے والے آرنلڈ شیوازنیگر ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں،لیکن اس بار ان کا گیٹ اپ ہوگا ،سپر ہیرو کا۔آرنلڈ شیوازنیگر کی ایکشن موویز نے ایک عرصے تک ہالی ووڈ لوورزکو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ آرنلڈ کی بلاک بسٹرterminator اور اس کے سیکوئلز کس کو یاد نہیں۔انیس سو ستتر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنیوالے اس سپر اسٹارز کے،لوگ آج بھی دیوانے ہیں۔ یہی وجہ سے کہ پہلے اداکاری اور پھر سیاست میں بحیثیت گورنر اپنا کردار ادا کرنے کے بعد ،آرنلڈ شیوازنیگر ایک بار پھر سلور اسکرین پر نمودار ہورہے ہیں، جس کا نام ان کے دونوں کیریئرز کو ملاکر رکھا گیا ہے۔یعنیterminator اور گورنر کا کمبی نیشن ”گورنیٹر“جی ہاں یہ نام ہے آرنلڈ کی نئی آنیوالی کامک کا جس میں انہوں نے سپر ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔اور جب تک فلم ریلیز نہیں ہوتی، آرنلڈ کے فین اس کردار کے کارٹونز میگزین میں دیکھ سکیں گے۔