29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ذوالفقار بھٹوکی برسی کے موقع پر پی پی فرانس کے زیر اہتمام تقریب
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے زیراہتمام پارٹی کے بانی چیرمین قائد عوام ذوالفقار بھٹوکی برسی کے سلسلہ میں ایک تقریب پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی زیر صدرات منعقد ہوئی۔ تقریب میں پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالنے کے علاوہ صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ذوالفقار بھٹوکاکیس ری اوپن کرنے کیلئے ریفرنس داخل کرنے کابھر پور خیرمقدم کیا اور اس فیصلے کو شریک چیرمین صدر پاکستان آصف علی زرداری سیاسی بصریت قرار دیا ۔