29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چینی کمپنی پن بجلی کے منصوبوں پر20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چینی کمپنی پاکستان میں پن بجلی کے منصوبوں پر20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی۔چائنا انٹرنیشنل واٹر اینڈ الیکٹرک کارپوریشن کے ذیلی ادارے تھری گوریجس پروجیکٹ کارپوریشن کے چیئرمین"کاؤ گینگ جن" پاکستان کے چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ چینی کمپنی کی جانب سے کاروٹ کے مقام پر720 میگاواٹ پن بجلی کے منصوبے کی تعمیر کے معاہدے پرآج دستخط متوقع ہیں۔ اس منصوبے پر ایک ارب20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی۔اس کے علاوہ چینی کمپنی1100 میگاواٹ کے کوہال اور5 ہزار میگا واٹ کے بنجی کیلئے بھی بات چیت کرے گی۔چائنا انٹرنیشنل واٹر اینڈ الیکٹریکل کارپوریشن پاکستان میں منگلا ڈیم کی توسیع سمیت20 سے زائد منصوبے مکمل کرچکی ہے۔