تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت کی کوچنگ اعزاز ہے، گیری کرسٹن کی الوداعی پریس کانفرنس

جنگ نیوز -
ممبئی …کرکٹ کی نئی عالمی چمپئن بھارتی ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوچنگ کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے، ان خیالات کا اظہار بھارتی ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن نے ممبئی میں الوداعی کانفرنس میں کیا۔گیری کرسٹن نے تین سالہ دور میں بھارتی بورڈ کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت مہمان نواز ملک ہے ،یہاں گزارے لمحات کو وہ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔ جنوبی افریقا کے گیری کسٹن کی کوچنگ میں بھارتی ٹیم28 سال بعد ورلڈ چمپئن بننے میں کامیاب ہوئی ۔دوسری جانب نئی دلی کے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ماسٹربلاسٹر سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ2007ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد عالمی کپ جیتنے کی ٹھان لی تھی، ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ جیتنے کا بہترین چانس تھا جس کا بھارتی ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.