تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئندہ سیزن کیلئے کپاس کے زیر کاشت رقبے میں15 فیصد تک اضافہ متوقع

جنگ نیوز -
کراچی …کپاس کی قیمت ایک سال کے دوران100 فیصدبڑھنے کے بعد ملک میں آئندہ سیزن کیلئے اس کے زیر کاشت رقبے میں15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ عالمی سطح پر کپاس کی قیمت میں اضافے کا فائدہ مقامی کاشت کاروں کو بھی ہوا ہے اور اسی وجہ سے کسان کپاس کی کاشت کو ترجیح دے رہے ہیں۔آئندہ سیزن کیلئے تقریباً10 لاکھ ایکٹررقبے پر کپاس کی کاشت متوقع ہے، جوکہ گزشتہ سیزن کے مقابلے سے15 فی صد زائد ہے۔کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احسان الحق کا کہنا ہے کہ اگر موسمی حالات ساز گار رہے اور پانی کی قلت نہ ہوئی توآئندہ سیزن کپاس کی ایک کروڑ50 لاکھ گانٹھیں حاصل کی جاسکیں گی، جوکہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.