29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان کے سعد شاہد نے جرمن اوپن جونیئر اسکواش چمپئن شپ جیت لی
جنگ نیوز -
برلن …پاکستان کے سعد شاہد نے جرمن اوپن جونیئر اسکواش چمپئن شپ جیت لی ہے ۔ پاکستان کے17 سالہ سعد شاہد نے جرمن اوپن اسکواش چمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، پہلے راونڈ میں انہوں نے ہالینڈ کے رچرڈ شارڈر ،دوسرے راونڈ میں روشن بھاروس اور تیسرے ر اؤنڈ میں آئرلینڈ کے شاون کونوری کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں انڈر17کیٹیگری کے عالمی نمبر ون جمہوریہ چیک مارٹن ساوچ اور فائنل میں ویلز کے جورڈن ڈیوس کو شکست دی ۔