29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سائیکل جسے تہہ کر کے شا پنگ ٹرالی میں تبدیل کیا جا سکتاہے
جنگ نیوز -
تائے پے…سی ایم ڈی… تا ئیوان میں ایک ایسی دلچسپ سائیکل تیار کی گئی ہے جسے چلانے کے ساتھ ساتھ تہہ کر کے شاپنگ ٹرالی میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔دوران ِشاپنگ اس سائیکل میں موجود لچک کے با عث اس کے دونوں پہیوں کو مو ڑ کر ایک شاپنگ ٹرالی کی شکل دے دی جا تی ہے۔اس سہولت کے باعث شاپنگ کے دوران سائیکل کو پارک کر نے کے بجائے اپنے ساتھ شاپنگ سینٹر میں بھی با آسانی لے جا یا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ واحد شاپنگ ٹرالی ہے کہ جس میں بریک اور ہارن بھی مو جود ہے۔