29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریکوڈک منصوبے کو مشترکہ معاہدہ کہنا مشکل ہوگا ،چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے ریکوڈک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہاہے کہ ریکوڈک منصوبے کو مشترکہ معاہدہ کہنا مشکل ہوگا کیونکہ اس پر فریقین کو شدیداعتراضات ہیں ۔سپریم کورٹ میں ریکوڈک مقدمے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے کی۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہاہے کہ حکومت بلوچستان بطور ایگزیکٹو اتھارٹی اس مشترکہ منصوبے بارے فیصلہ کرے ۔ٹیتھان کمپنی کے وکیل خالد انور نے دلائل میں کہاکہ ان کے موکل کو شاید یہ سب کچھ منظور نہ ہو، مقدمے کی مزیدسماعت کل کی جائیگی۔