تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تیل کی قیمتیں 150ڈالر فی بیرل تک پہنچیں گی ، ایرانی صدرکی پیش گوئی

جنگ نیوز -
تہران …ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے خام تیل کی عالمی قیمتیں150 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی پیش گوئی کردی۔تہران میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمد ی نژاد نے کہا ہے کہ طلب و رسد کی صورتحال کے بجائے سیاسی حالات کی وجہ سے یہ اضافہ دیکھا جائیگا۔ایران خام تیل برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک کا موجودہ صدر ہے ۔ اوپیک12 ممالک کی تنظیم ہے جہاں دنیا میں موجود خام تیل زخائر میں سے75فیصد ذخائر پائے جاتے ہیں۔حالیہ مہینوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور لائٹ سوئٹ کی قیمت108 ڈالر جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت ڈھائی سال کی بلند ترین سطح یعنی120 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.