تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد کم کرنے پر آئرش کپتان کی آئی سی سی پر تنقید

جنگ نیوز -
بلفاسٹ …ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد کم کرنے کے فیصلے پر آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے آئی سی سی پر سخت تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کرکٹ کا کھیل چند ملکوں تک ہی محدود رہے گا۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے دو ورلڈ کپس میں ٹیموں کی تعداد دس تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا جس پر آئر ش کپتان ولیم پورٹرفیلڈ چراغ پا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس فیصلہ کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔آئرش کپتان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست سے دوچار کیا،2007میں پاکستان کو ہرایا، اس کے باوجود ایسوسی ایٹ ٹیموں پر کرکٹ کے دروازے بند کئے جارہے ہیں۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے فارمیٹ میں تبدیلی کی تو دنیا میں کرکٹ کا کھیل ترقی نہیں کرسکے گا اور یہ کھیل چند ملکوں تک ہی محدود ہوکر رہ جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.