تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک فوج نے اپنے گولڈ میڈلسٹ ریسلر کو نیا گھر بنا کردیدیا

جنگ نیوز -
ملتان...کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جینے والے ریسلر اظہر حسین کو آج چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل شفقات احمد نے نئے گھر کی چابیاں حوالے کیں ۔کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل شفقات احمد نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے گولڈ میڈلسٹ حوالدار اظہر پہلوان کو نئے گھر کی چابی دی اور اس موقع امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی حوالدار اظہر حسین ملک و قوم کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنے کیلئے اپنا کرداد ادا کریگا۔ کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل شفقات احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اظہر پہلوان کا گھر بھی سیلاب کی نذر ہو چکا تھا لیکن اس باہمت نوجوان نے گھر کو چھوڑ کر اپنے وطن کیلئے محنت کی اور کامن ویلتھ گیمز2010 میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر اظہر حسین کے آبائی علاقے میں گھر تعمیر کر کے دیا ہے تا کہ اس کی حوصلہ افزائی ہو اظہر حسین نے بھی نئے گھر کی چابیاں ملنے پرخوشی کا اظہار کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.