29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایف سی غیر قانونی بھرتیاں، مقدمہ کی سماعت25 اپریل تک ملتوی
جنگ نیوز -
پشاور...پشاور کی احتساب عدالت نے فرنٹئیر کانسٹیبلری میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت25 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ایف سی کے سابق کمانڈنٹ ملک نوید خان، کرنل ریٹائرڈ حامد حسن اور ڈی آئی جی غنی الرحمن پشاور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استغاثہ کے 11 گواہوں کے بیانات قلمنبد کیے،جس کے بعد مقدمے کی سماعت25 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔