تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈیرہ غازی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق

جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان...ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ بائی پاس کے قریب تھانہ کالا کے ایس ایچ او دو پولیس اہلکاروں کے ہم راہ اپنی گاڑی میں شہر کی طرف آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کردی ۔حملے میں ایس ایچ او صفدر بزدار موقع پر ہی جاں بحق اور گاڑی میں سوار دونوں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو ریسکیو ٹیم نے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.