29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شاہد آفریدی نے بیٹنگ کوچ کیلئے جاوید میانداد کی حمایت کردی
جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کیلئے کامران اکمل سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہئے، بیٹنگ کوچ کیلئے جاوید میانداد کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ، کوشش ہوگی کہ غیر ملکی دوروں پر نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دیں، ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے جس کیلئے سابق کپتان جاوید میانداد سے بات چل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے جونیئرز اور سینئرز پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کرنا چاہئے لیکن ساتھ ساتھ ٹیم کو نئے اوپنرز اور وکٹ کیپر بھی آزمانا چاہئے۔ حال ہی میں ریٹائر ہونیوالے فاسٹ بالر شعیب اختر کی جگہ پر کرنا آسان نہیں، بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں پاور پلے نہ لینا ایک پلان کا حصہ تھا ۔